مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹس شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
وزارت مذہبی امورکاکہنا ہے کہ موجودہ صورتحال حج فلائٹس شیڈول کا جائزہ لیا جا رہا ہے،فلائٹ شیڈول ائیراسپیس اور جنگی حالات کو مدنظر رکھ کربنایا جائے گا،فلائٹ شیڈول میں ممکنہ تاخیرتناظرمیں عازمین جج کیلئے ویزا اجرا کا کام شروع کردیاگیا ہے،دو تہائی عازمین کو ویزےجاری کردیئےگئے۔
وزارت مذہبی امورکی جانب سےحج شیڈول کی تیاری کا کام بھی تیزی سے جاری ہے،حج شیڈول میں فلائٹ آپریشن،بلڈنگ بُکنگ،کمروں کا حصول اور دیگر امور شامل ہیں،عازمین حج کیلئے تفصیل وزارت کی ویب سائٹس اور پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہوگی۔





















