قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں۔
سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی، جس میں الیکشن سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔
راجا ریاض نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے خط میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی، بلکہ رائے دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں عام انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات سے متلعق تجاویز دیں، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق تاحال تاریخ نہیں دی۔