پیپلزپارٹی کےرہنماراجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ حکومت سے اتحاد کرنا وقت کی ضرورت تھی ، ہم نے سیاست نہیں ریاست کو دیکھنا تھا۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران راجا پرویز اشرف کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اتحاد کاحصہ ہے،چھوٹی موٹی شکایات تو ہوتی رہتی ہیں، اتحاد بنانا وقت کی ضرورت تھی، ہم نے سیاست نہیں،ریاست کو دیکھنا تھا، کراچی گل پلازہ کا واقعہ ہو،یا کہیں اور ایسے واقعات ناقابلِ قبول ہیں، مین ہول میں گرنے والی ماں بیٹی کے واقعہ پرکارروائی فوری ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی غفلت ثابت ہوانہیں سزا ملنی چاہئے، میں سمجھتا ہوں بسنت ایک خوبصورت تہوار ہے، لوگوں کوخوشیاں دینا ضروری ہے، ان کی حفاظت کا خیال رکھنا بھی لازم ہے، حکومت نے بسنت کیلئے حفاظتی احکامات جاری کئے ہیں،جواچھی بات ہے۔






















