اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6میں پولیس خدمت مرکز لگنے والی آگ پر امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر قابو پا لیا ۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق آگ عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کے بورڈ میں لگی تھی۔ الیکٹرک بورڈ میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔






















