فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی20 سیریز کے باقی دو میچز کے لیے پاکستان کے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، محمد وسیم جونیئر آسٹریلیا کیخلاف بقیہ 2 میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان باقی سیریز 15 رکنی سکواڈ کے ساتھ مکمل کرے گا، جو آئندہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھی سفر کرے گا۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا ۔





















