اسلام آباد یونائیٹیڈ نے جیکب اورم کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا۔
اسلام آبادیونائیٹیڈ کے مطابق جیکب اورم کی خدمات حاصل کرنے پرخوشی ہے، جیکب اورم نے نیوزی لینڈ کے لیے229انٹرنیشنل میچ کھیلے۔
قبل ازیں سیالکوٹ اسٹالینز نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جارہا ہے، ہم انہیں اسٹالینز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
ٹم پین آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح پر کرکٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے، سیالکوٹ سٹالینز کی انتظامیہ کے مطابق ٹم پین ایک منجھے ہوئے لیڈر ہیں جن کی قیادت اور پیشہ ورانہ سوچ ٹیم کو چیمپیئن شپ مائنڈ سیٹ کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔





















