آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کی تاریخ بہت اچھی ہے، شاہین آفریدی اچھے بولر ہیں، ہمارے لیے چیلنجنگ ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں،انکی بطور کھلاڑی بہت عزت کرتے ہیں،ورلڈکپ کی تیاری کے لیے سیریز انتہائی اہم ہے،پاکستان کے فاسٹ بولرز کی یادگار تاریخ ہے۔
آسٹریلوی کپتان نےکہا کہ ہم نےاسپنرز کے لیے پلان کیا ہے،اٹیک کرنےکی کوشش کریں گے،ہمارے لیے یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہوں گی،میں اپنے کھیلنے کے حوالے سے آج رات یا کل فیصلہ کروں گا۔
کپتان پاکستان ٹیم سلمان آغا نےکہا ہرکھلاڑی کو اس کا رول معلوم ہے،صورت حال کے مطابق کھیلنے پر توجہ ہوتی ہے،ویسا ہی کھیلنا چاہیےجیسی ٹیم کی ڈیمانڈ ہو،سری لنکا جیسی وکٹیں بنانے کی کوشش کی گئی ہے،بابراعظم ہمارے لیے بہت اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں،بگ بیش میں بابرکی کارکردگی کیسی رہی اس سے فرق نہیں پڑتا۔
سلمان آغا نے مزیدکہاٹی ٹوینٹی میں کوئی ٹیم چھوٹی یا بڑی نہیں،جسےہرادیں تو اسے ہم سے چھوٹی ٹیم کہاجاتا ہے،ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں کوئی ٹیم آسان نہیں،یہ نہیں دیکھتےحریف کون،توجہ پرفارمنس بہترکرنے پرہوتی ہے،پچھلے کئی میچز میں ایسی کنڈیشنز نہیں ملیں کہ زیادہ رنز بنا سکیں، جہاں بیٹنگ کے لیے اچھی کنڈیشنز ملیں وہاں تیزی سے رنزبنائے





















