فیروزوالا شہر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہےجہاں پانچ ماہ کی حاملہ ثنا کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
متاثرہ لڑکی کوشدیدجھلسنے کےبعد اسپتال منتقل کیاگیاتھا،لیکن دوران علاج وہ جانبرنہ ہوسکیں، افسوسناک طور پر بچہ بھی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ثنا کاچہرہ، بازو اورجسم تقریباً ستر فیصد جھلسا ہوا تھا,ابتدائی تحقیقات کے مطابق ثنا کی چھ ماہ قبل مصطفی سے شادی ہوئی تھی،ملزمان اس وقت فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے۔
پولیس کے مطابق سسرالیوں نے ثنا کو جہیز کم لانے کی وجہ سے جلا ڈالا۔





















