لاہورمیں پتنگ وڈور کی مانگ اور قیمتوں ہوش ربا اضافہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے آج سے دیگر شہروں سے پتنگ اور ڈور منگوانے کی پابندی ختم کردی ہے،جس کے بعد دیگر شہروں سے بھی بسنت اور ڈور منگوائی جا سکے گی۔
کمشنر لاہورکا کہنا ہے کہ انفرادی طور پرکسی کو بھی یگر شہروں سے پتنگ و ڈور منگوانے کی اجازت نہ ہوگی،صرف رجسٹرڈ پتنگ دروش،ٹریڈرز اورمینوفیکچررز ہی پتنگ و ڈور دیگر شہروں سے منگوا سکیں گے۔
دیگر شہروں سے آنیوالی پتنگ و ڈور جو بھی رجسٹرڈ دکاندارمنگوائے گا اس پر اپنا کیو آر کوڈ لگائے گا۔





















