انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نےبیٹرز کی فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کےصاحبزادہ فرحان بدستور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں اور ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔
رینکنگ میں بہتری حاصل کرنے والےکھلاڑیوں میں بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما بھی شامل ہیں، جو پانچ درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بولرزکی فہرست میں پاکستان کے ابرار احمد نے ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو پاکستان کے لیے خوش آئند خبر ہے۔





















