پیرافورس پرمحکمہ خزانہ کی نوازشات، لاکھوں روپے اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا، محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پیرا فورس کے گریڈ سات سے گریڈ بیس تک کے افسران کو خصوصی الاؤنس دیا جائےگا جس کی ڈی جی پیرا کی سفارشات پرکابینہ نے منظوری دی ۔ پیرا افسران کو ایک لاکھ 50 ہزارسے لیکر 20 ہزار روپے تک کا خصوصی الاؤنس دیا جائیگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ بیس کےافسرکوخصوصی الاؤنس کی مد میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔گریڈ 19 کے افسر کوخصوصی الاؤنس کی مد میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ گریڈ 18 کے افسر کو خصوصی الاؤنس کی مد میں ایک لاکھ ،گریڈ 17 کے افسر کو 75 ہزار ،گریڈ 16 اوردیگرگریڈ کے افسروں کوبھی خصوصی الائونس دیاجائے گا۔





















