اپر دیر میں پابندی کے باوجود تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر حالات کشیدہ ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطابق اپر دیر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن کے انعقاد کیا گیا۔ صاحب آباد میں پولیس کی جانب سے کارکنان کو روکنے پر حالات کشیدہ ہوگئے ۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس حصار توڑ کر ہاتھا پائی شروع کر دی اور پولیس اہلکاروں پر پتھرائو کیا، جس کے نتیجےمیں ایک اہلکار سمیت کئی لوگ زخمی ہوگئے ،پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی
یہ بھی پڑھیں :۔پشاور ضلعی انتظامیہ نے جلسے جلوسوں پر پابندی عائدکردی
ہسپتال ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والے ایک پولیس اہلکارسمیت تین افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کےصاحب آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں شیر افضل مروت نے شرکت کی۔
بعدازاں پولیس نے دفعہ 144 اور پولیس کے ساتھ پاتھا پائی اور پتھرائو پر پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت، سابق ایم پی اے فضل حکیم اور دیگر کے خلاف تھانہ واڑی میں پی پی سی 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے20 نومبر سے سات روز کیلئے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے، جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر بھی پابندی ہوگی۔