پشاور ضلعی انتظامیہ نے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی، پابندی سات دن تک نافذ رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے، جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر بھی پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ پشاورنے اسلحہ ساتھ لےکرچلنے، سرعام نمائش اورگاڑیوں میں کلرشیشے لگانا بھی خلاف قانون قراردیدیا ہے اور غیر قانونی نمبر پلیٹ لگانے، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق پابندی کا نفاذ آج سےضلع بھرمیں7 دن تک ہوگی،اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔