وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق ایم کیو ایم رہنماؤں کا دعویٰ مسترد کردیا۔
سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کوئی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ خالد مقبول صدیقی کو دس سپاہی دیئے ہوئے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کے پاس ان سے زیادہ سیکیورٹی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کی سیاست مردہ اور دفن ہوچکی، کراچی کے عوام نے متحدہ کو مسترد کردیا ہے۔ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سےراہ فرار اختیار کی، کچھ جماعتیں سانحہ گل پلازہ پرمنفی سیاست کررہی ہیں، کبھی کراچی وفاق کے حوالے، کبھی 18ویں ترمیم ختم کرنے کا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گل پلازہ متاثرین کو نقصان کا ازالہ کرے گی، سندھ حکومت تاجربرادری اور معصوم بہن بھائیوں کو اکیلانہیں چھوڑےگی، سانحہ گل پلازہ سےاب تک وزیراعلیٰ ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھے۔ سانحہ گل پلازہ سےمتعلق لاہور سے فرانزک ٹیم بلائی گئی، پنجاب سے فرانزک ٹیم کوبلانے سے حکومت کی نیت صاف نظر آ رہی ہے۔





















