سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
سوات کو اضلاع میں تقسیم کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوا تھا، سوات کا ہیڈکوارٹر گل کدہ تحصیل بابوزئی، ضلع اپرسوات کا ہیڈکوارٹر مٹہ ہوگا۔
ضلع سوات میں بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ جب کہ اپرسوات میں مٹہ، بحرین اور خوازہ خیلہ کی تحصیلیں شامل ہوں گی۔






















