وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کا اختیار کابینہ نے دیا۔ پاکستان غزہ میں امن کی اُمید لے کر عالمی بورڈ میں شامل ہوا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کیلئے پاکستان کو دعوت نامہ ملا، کابینہ نے مشاورت کے بعد ہمیں اختیار دیا، جس کے بعد ہم نے جوائن کیا۔ امید ہے فلسطینیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ حقوق ملیں گے ۔ خطے میں بھی استحکام آئے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کو عزت و وقار کے ساتھ حقوق ملیں گے، غزہ کی تعمیر نو ہوگی اور پورے خطے میں امن قائم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیووس میں عالمی رہنماؤں سے خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں ۔ امریکی صدر نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے بھی اصلاحات کو سراہا۔





















