سیکرٹری وزارت نجکاری کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری ترجیح ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو دوران بریفنگ سیکرٹری وزارت نجکاری نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری میں سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کی، حکومتی سطح پر نجکاری کے بجائے اوپن بڈنگ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جو ملک یا کمپنی زیادہ قیمت دے گی، ایئرپورٹ کا انتظام اس کے حوالے ہوگا، اسلام آباد کے بعد کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کو بھی آوٹ سورس کیا جائے گا، اسلام آباد ایئرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کیلئے مالی مشیر کا تقرر کیا جارہا ہے۔
سیکرٹری نجکاری نے کہا کہ اے ڈی بی ائیر پورٹس کی آوٹ سورسنگ میں پاکستان کی مدد میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تینوں ایئرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے بعد موجودہ عملہ دیگر چھوٹے ایئر پورٹس پر لگانے کا پلان ہے۔



















