قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلا دیش کے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کو تسلیم نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پراپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں بطور سابق بین الاقوامی کرکٹر آج کی آئی سی سی کی عدم مطابقت پر سخت مایوس ہوں۔

شاہدآفریدی نے لکھا آئی سی سی کےغیرمستقل رویے پر شدیدمایوسی ہے،بنگلادیش سے متعلق لچک دکھانے سےگریزکیاجارہاہے،انھیں دہرے معیارکا نشانہ نہ بنایاجائے،بنگلادیش کے کھلاڑیوں، شائقی کو عزت واحترام ملناچاہیے۔
سابق کپتان نے لکھا آئی سی سی کوفاصلےبڑھانے کےبجائےقربتیں بڑھانی چاہئیں،مستقل مزاجی اور انصاف پسندی عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہے۔






















