لکی مروت کے علاقے وانڈہ سیمو میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک نوجوان جاں بحق،سات کی حالت غیر ہو گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افرادمیں چارخواتین،ایک بچی اوردو بچے شامل ہیں،تمام متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہونے پرانہیں لکی مروت سے بنوں ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق متاثرہ افرادکی حالت رات کےکھانے کےبعد اچانک خراب ہوئی،تاہم واقعےکا علم صبح کے وقت باقی اہلِ خانہ کو ہوا،پولیس نےواقعےکی تحقیقات کا آغاز کردیا ہےاور زہریلے کھانےکی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔





















