پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے بلز حتمی منظوری کیلئےصدرمملکت کو ارسال کر دیئے گئے۔
گھریلو تشدد و تحفظ بل 2025 اوردانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 صدر کو بھجوایا گیا،انسانی حقوق کمیشن اتھارٹی ترمیمی بل بھی حتمی منظوری کیلئے صدر آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا گیا۔
صدرمملکت نےمشترکہ اجلاس سےقبل تینوں بلزبغیرتوثیق کےواپس بھجوائےتھے،تحفظات دورکرکے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےتینوں بلزکی منظوری لی گئی تھی،جودوبارہ صدرمملکت کوحتمی منظوری کیلئے بھیجے گئے ہیں۔





















