25 جنوری1990ء کشمیر کی تاریخ کا المناک اور سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اس دن ہندواڑہ میں بھارتی قابض فورسز نے ظلم کی انتہا کر دی تھی۔
مقبوضہ کشمیر کےضلع کپواڑہ کےعلاقے ہندواڑہ میں 25جنوری 1990 کو ہونے والا اجتماع پُرامن اور غیر مسلح تھا،بھارتی قابض فوج نے نہتےکشمیریوں پر بندوقیں تان لیں اور اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم 21 بے گناہ کشمیری شہید اور 75 سے زائد زخمی ہوئے۔
مظفرآباد میں بھارتی جنگی جرائم کے خلاف کشمیریوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنادیا،بھارت مخالف نعرے بازی پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے،کشمیری تنظیم کے زیر اہتمام دیئے گئے دھرنے کے شرکا نے کشمیر کی آزادی کے حق اور بھارتی جنگی جرائم کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقع پربھارت کےجنگی جرائم پرمشتمل پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے،دھرنے کےشرکا کاکہنا تھاکہ کل بھارتی یوم جمہوریہ کےموقع پربھی کشمیری احتجاج کریں گے،مظاہرین کاکہنا تھاکہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں کیوں کہ اس نے کشمیریوں کا جمہوری حق سلب کر رکھا ہے۔





















