نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بنگلادیشی مشیرخارجہ اور قطری وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوربنگلادیشی مشیرخارجہ توحید حسین نےدوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا،دونوں رہنماؤں نےمتعددشعبوں میں تعاون کومضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا،مشترکہ مفادات آگےبڑھانے،علاقائی امن وخوشحالی کے فروغ کیلئے پائیدار روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اسحاق ڈار اورقطری وزیرمملکت خارجہ ڈاکٹرمحمد بن عبدالعزیز الخلیفی نےمختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،خطے میں عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی ۔





















