گزشتہ روز لاہورگلبرگ کے نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ کا مقدمہ ہوٹل کے مالک سمیت چھ افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
مقدمہ سول ڈیفنس کےچیف انسٹرکٹرکی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف ائی آر متن کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نےبیسمنٹ میں غیرقانونی بوائلر نصب کرکے گیس سپلائی کی تھی،بوائلر پھٹنے اور گیس لیکج سےہوٹل میں آگ لگی،بوائلر آپریٹر ناتجربہ تھا،ہوٹل تاحال سیل ہے۔
ریسکیو حکام کےمطابق ہوٹل کی بلڈنگ میں لگنےوالی آگ کی بنیادی وجہ بوائلرگیس لیکج ہے،3افراددم گھٹنے سےجاں بحق،6 سے زائدزخمی ہوئےتھے،275افرادکوریسکیوکیاگیاتھا





















