وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے شدید برفباری کے باوجودقومی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رکھنے پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ شدید برفباری کے باوجود قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا گیا،جو این ایچ اے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عبدالعلیم خان نےکہامری، چترال، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فیلڈ اسٹاف نے مشکل ترین حالات میں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیے،این ایچ اے کا عملہ اور محنتی ورکرزقومی شاہراہوں کی بحالی کے لیے ہمارا اصل اثاثہ ہیں۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ مری ایکسپریس وے اور دیگر اہم شاہراہوں پرنمک پاشی اور مشینری کے بروقت استعمال سےحادثات کی روک تھام ممکن بنائی گئی۔
عبدالعلیم خان نے ملک بھر میں برفباری کے اگلے سلسلے کے پیشِ نظراین ایچ اے کو مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔
وفاقی وزیر نےکہا کہ عوام کی سہولت کے لیےشاہراہوں پر بلا تعطل رسائی فراہم کرناحکومت کی اولین قومی ذمہ داری ہے،مسافروں اور سیاحوں سے اپیل ہے کہ وہ دشوار گزار راستوں پر فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔






















