چین اب امریکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ نہیں ہے،چین پر غلبہ حاصل کرنا یا اسے گھیر لینا ہمارا مقصد نہیں ہے،پینٹاگون نے نئی امریکی نیشنل ڈیفینس اسٹریٹجی جاری کردی۔
پینٹاگون نےکہاکہ چین کےساتھ تعلقات کو تصادم کے بجائےطاقت کے توازن کےذریعےسنبھالا جائےگا،نئی دفاعی حکمت عملی میں کہاگیا ہےکہ امریکہ مستقبل میں اپنے اتحادیوں کومحدود حمایت فراہم کرے گا اورجغرافیائی مقامات تک فوجی اورتجارتی رسائی کو یقینی بنائے گا،امریکی سرحدوں کےتحفظ اورمنشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
پینٹاگون کےمطابق طویل عرصے سے امریکی دفاعی پالیسی امریکی عوام کےمفادات کو نظراندازکرتی رہی ہے، اور اب امریکہ اپنے مفادات کو باقی دنیا کے مفادات کےتناظرمیں نہیں دیکھنا چاہتا،اتحادی ممالک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی ذمہ داری ان کی اپنی ہے۔
نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی میں روس کونیٹو کےمشرقی رکن ممالک کے لیےبدستور ایک خطرہ قرار دیا گیا ہے،جبکہ اسرائیل کو ایک مثالی اتحادی قراردیتے ہوئےکہاگیا ہےکہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے اسرائیل کو مزید طاقتور بنایا جائے گا۔





















