وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرزگھرگھرجاکربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے،انہوں نےوالدین پرزوردیاکہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔
فوکل پرسن کاکہنا تھاکہ وفاقی اورصوبائی ادارے پولیو کےخاتمے کے لیےمکمل یکجہتی کےساتھ کام کر رہے ہیں اورحکومتِ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیےپرعزم ہے،انہوں نےکہا کہ پولیو کے خلاف کامیابی کے لیےعوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
عائشہ رضا فاروق نےعلمائےکرام اور میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ پولیو سے متعلق آگاہی میں مؤثر کردار ادا کریں تاکہ ہر بچے تک حفاظتی قطرے پہنچائے جا سکیں۔





















