میانوالی تحصیل پپلاں میں بارش کے باعث مرغی خانے کی چھت گرنے سے سترہ سال کا عبدالرحمن نامی لڑکا جاں بحق، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
میانوالی تحصیل پپلاں کے علاقےمیں بارش کے باعث مرغی خانے کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،چھت کا ملبہ گرنے سے نوجوان عبدالرحمن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سال کے عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ۔
حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ریسکیو نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا ۔






















