پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،اس مقصد کے لیے سی سی ڈی میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق کانسٹیبل کی اسامیوں پر 450 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے،جبکہ مختلف اضلاع میں تعیناتی کےلیے 100 ڈرائیورزکی بھرتی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔نئی بھرتیوں کے نتیجےمیں کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 49 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گرانٹ درکار ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سےمنظوری کے بعد یہ فیصلہ کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے،جہاں حتمی منظوری کے بعد بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔
حکام کےمطابق نئی بھرتیوں سےکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کارمیں اضافہ ہوگا اور صوبے میں جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں گے۔






















