کسٹمز انفورسمنٹ کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات جاری ہے۔ ملک بھر میں ایک ہزار 442 غیرقانونی پیٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے۔ بعض علاقوں میں 134 پیٹرول پمپ غیرقانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کر رہے ہیں ۔ کریک ڈاؤن کے باعث پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی بڑھ گئی۔
دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 828 ارب روپے وصول کئے جا چکے ۔ جو مقررہ ہدف سے 94 ارب روپے زیادہ تھے ۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے مقابلے بھی لیوی میں 284 ارب روپے اضافہ ہوا ۔
جولائی سے نومبر کے دوران پی ڈی ایل آمدن 706 ارب روپے رہی۔ 146 ارب روپے ایندھن کی قانونی سپلائی ، 138 ارب قیمتوں میں اضافے کی مد میں وصول کئےگئے ۔ چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں می کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔






















