نیوزی لینڈمیں لینڈ سلائیڈنگ کےنتیجےمیں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 لاپتہ ہوگئے،حکام کےمطابق یہ حادثہ ایک معروف سیاحتی مقام پر پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ ایک کیمپ سائٹ کے اوپر آ گرا۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کےوقت کیمپ سائٹ پرکئی خاندان چھٹیاں گزار رہے تھے،اچانک پیش آنے والے واقعے کے باعث کیمپ میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا،جبکہ متعدد خیمے ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی ٹیمیں ملبے میں دبے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
حکام نےتصدیق کی ہےکہ اب تک چھ افراد کے ملبے تلے دب جانے کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ تین دیگر افراد سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔ واقعے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔





















