مری میں گزشتہ رات سے جاری برفباری کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برف ہٹانے کے لیے عملہ اور مشینری طلب کر لی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 ہزار سیاحوں کو نکالنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
سماء سے گفتگو میں ڈی پی اومری نے کہا کہ روڈز پرحدنگاہ انتہائی کم ہے، برفانی طوفان کی شدت بڑھ رہی ہے،5 ہزار سیاحوں کونکالنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، تمام روڈزکلیئر ہیں ٹریفک چل رہی ہے، آج رات تک بارش اوربرفباری کاسلسلہ جاری رہے گا۔
وزیرمواصلات پنجاب ملک صہیب بھرتھ کا کہنا ہے کہ مری کی سڑکیں بحال ہیں، حکومت پنجاب کےتمام ادارےمتحرک ہیں، تمام مشینری فیلڈمیں موجود ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ مری اور گلیات میں اگلے دو سے تین گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔






















