وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈیووس میں صدر اے ڈی بی سے ملاقات ہوئی۔ توانائی شعبے میں اصلاحات ، صاف توانائی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعلقات نئے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہو گئے ۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں صدر اے ڈی بی کا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور مارکیٹ اعتماد پر اظہار اطمینان کیا۔ پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ۔
وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام میں پیش رفت پر آگاہ کیا ۔ یہ بھی بتایا کہ نجکاری اور نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق حکومتی اقدامات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔
وزیر خزانہ کی مینزیس ایوی ایشن کے چیئرمین حسن الہوری سے بھی ملاقات ہوئی ۔ جس میں ایوی ایشن سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ہوائی اڈوں کی بہتری پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر خزانہ نے پی آئی اے اور بڑے ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ مینزیس ایوی ایشن نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ۔




















