سوات کے علاقے شموزئی میں نامعلوم افراد نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر دستی بم حملہ کردیا۔
حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گھر کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد ڈی پی او سوات محمد عمر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ حملہ میری آواز دبانے کی کوشش ہے، کسی بھی صورت حق بات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔






















