ریسکیو ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران عمارت کی ایک دکان کے ملبے سے انسانی اعضا برآمد ہوئے۔
واقعہ کے وقت دکان نمبر 144 میں خواتین سمیت 17 افراد موجود تھے۔ اندازاً دس افراد کی لاشوں کے باقیات برآمد کرلیے گئے۔ جبکہ مزید افراد کی لاشیں ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے انسانی دانت، سر اور ہڈیاں اکٹھی گئیں، مزید افراد کی لاشیں ملبے تلے موجود ہوسکتی ہیں، کراکری کی دکان سے آگ سے جھلسنے والوں کے اعضا ملے۔
گل پلازہ میں عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کہتے ہیں پلازہ کے دو حصوں تک رسائی مشکل ہو رہی ہے۔ لاپتا افراد کی مکمل تلاش تک عمارت نہیں گرائی جائے گی ۔
دوسری جانب سرچ آپریشن کے دوران مزید دو لاشیں نکال لی گئی، مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی، فائر آفیسر ظفر خان کے مطابق پہلے دن سے تمام اداروں کی ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں، فائر فائٹنگ کی ٹیم اب بھی ہیٹ کے باوجود کام کررہی ہے، دو مقامات پر کولنگ کا عمل اب بھی جاری ہے۔
فائر آفیسر نے کہا کہ عمارت کے گر جانے والے حصے سے ملبے کو بھی سرچ کیا جائے گا، ملبے کو بھی باریک بینی سے چیک کیا جارہا ہے، فائر سیفٹی آڈٹ جب کے ایم سی نے کیا تھا۔






















