قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری اور اسد قیصر آمنے سامنے آ گئے، طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت پر کڑی تنقید اور کہا فاٹا اور کے پی صوبائی حکومت کی نااہلی سے جل رہا ہے۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ یہ اتنے عرصے میں سی ٹی ڈی تک نہیں بنا سکے اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی میٹنگ میں آنا گوارہ ہی نہیں کرتے ، اس پر اسد قیصر نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو پہلے 22 آپریشن ہوئے اس سے دہشتگردی کیوں ختم نہ ہوئی، دہشتگردی تحریک انصاف کا یا صوبائی حکومت کا نہیں صوبے کا مسئلہ ہے، وزیراعلٰی کے خلاف بیانیہ بناتے ہیں پھر کہتے ہیں میٹنگ میں نہیں آتے، ہمیں تقریریں نہیں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد چاہیے۔






















