کراچی میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی فروخت 281 روپے 32 پیسے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔





















