اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس صدر ٹرمپ پر برس پڑےکہا امریکا سمجھتا ہے اس کی طاقت عالمی قوانین سے بالاتر ہے،امریکا کی وجہ سے اقوام متحدہ کے قیام کا بنیادی مقصد اب خطرے میں ہے۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا سلامتی کونسل غیر موثر ہوچکی۔ وہ اب ممبر ممالک کی نمائندگی نہیں کرتی۔ اقوام متحدہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ڈنمارک کےوزیرخارجہ کاکہنا ہے،بین الاقوامی قوانین پریقین رکھنےوالےٹرمپ کو سمجھائیں، وہ گرین لینڈ پرقبضہ کرکےریڈ لائن عبور نہ کریں،گرین لینڈ کےوزیراعظم نےکہاوہ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔





















