افغان تاجک سرحد پر کشیدگی اور کابل دھماکے کے بعد چین نے اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
تاجکستان میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افغانستان تاجکستان سرحدی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بروقت اور مناسب انداز میں سرحدی علاقوں سے نکل جائیں۔
اتوار کے روز تاجک بارڈر فورسز نے دراندازی کی کوشش کے دوران 4 افغان دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کیلئے مسلسل درد سر بنی ہوئی ۔ افغان شرپسند طالبان اپنے غیر قانونی اقتدار کو برقرار رکھنے کیلئے دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔






















