سندھ حکومت نے صوبہ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبرسسٹم‘ ختم کردیا۔ میٹرک اور انٹرکے لیے نئے گریڈنگ نظام کی منظوری دے دی گئی۔ نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق صوبہ بھر میں مرحلہ وار ہوگا۔
وزیرجامعات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ قدیم نمبر سسٹم ختم کرکے نیا’گریڈنگ سسٹم‘ نافذ کرنے کی منظوری دی ہے،40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ فیل تصور ہوں گے۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ رواں سال2026 میں 9ویں اور11ویں کےپہلےسالانہ امتحانات سےاسکاآغاز کیاجائےگا، سال2027 میں دہم اور بارہویں کےسالانہ امتحانات پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔
اے ڈبل پلس،96 فیصدسے100فیصد،اے پلس 91فیصد سے95 فیصد ہوگا، اے 86 فیصد سے90 فیصد،بی ڈبل پلس81فیصد سے85 فیصدہوگا۔
نئی پالیسی کےتحت پاسنگ مارکس کی کم ازکم حد40 فیصد مقررکی گئی ہے، جوطلبہ کسی بھی پرچے میں40فیصد سے کم نمبرحاصل کرینگے،انہیں ’یو‘یعنی’ان گریڈڈ‘قراردیاجائے گا۔




















