چین نے کابل میں چینی شہری کےریسٹورنٹ میں ہونے والےدھماکے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکام سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی حکومت نےطالبان رجیم سے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
چینی حکام کےمطابق گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ایک چینی شہری سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد چین نے افغانستان میں اپنے شہریوں کی سیکیورٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب دہشت گرد تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چینی شہریوں اور تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔






















