امریکی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کا ذاتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
ٹیکسٹ پیغام میں فرانسیسی صدر میکرون صدر ٹرمپ کو مخاطب کرکے کہتے ہیں کہ شام اور ایران کے معاملے پر ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ گرین لینڈ میں آپ کیا کرنا چاہتے ہیں میں سمجھنے سے قاصر ہوں۔ جمعرات کو جی سیون کا اجلاس بلایا ہے۔ آپ بھی ہمارے ساتھ ڈنر کریں۔
فرانسیسی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیا گیا صدر میکرون کا ٹیکسٹ پیغام مستند ہے۔ جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ صدر میکرون عوامی اور نجی طور پر ایک ہی مؤقف کا دفاع کرتے ہیں۔






















