نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کیلئےنئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا،جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کےبجائے7 روزبعد کرنےکامنصوبہ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین 15 کےبجائے7 روزبعد کرنےکامنصوبہ تیار کیا جارہا ہے ، جس کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم ڈیلرزاورکمپنیزسےتجاویزطلب کرلی ہیں اور قیمتوں کا تعین 7 روز بعد کئےجانےکےمتعلق پالیسی سطح پر مشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نےقیمتوں میں 7روزبعدردوبدل کی حکومتی تجویزمستردکرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں ہرہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں ہوسکتا،7روزبعدقیمتوں کےتعین سےپٹرول پمپس خشک ہوجائیں گے، پٹرول پمپس ڈرائی آؤٹ ہوئے توذمہ دار حکومت ہوگی۔
آئل ڈیلرزایسوی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ڈیلرزنے 15 روزکےبجائے 30 روز پرقیمت کےتعین کی تجویزدی تھی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 7 روز بعد تعین ترقی پذیرممالک میں ہے،حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں غیر یقینی پھیلےگی۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ 15دن میں قیمتیں تبدیل کرنے سے بھی قلت پیدا ہوتی ہے،دوردرازکےعلاقوں کے پمپوں کوسپلائی روک دی جاتی ہے،پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اوگرا کو جوابی خط لکھ دیا۔