کراچی والوں کو رمضان المبارک سے قبل بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
سندھ حکومت نے ای چالان جرمانے کی شرح آدھی کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل کا ای چالان جرمانہ 5 ہزار کے بجائے ڈھائی ہزار روپے جبکہ ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کا ای چالان بھی نصف کیے کا امکان ہے۔
حتمی فیصلہ وزیر داخلہ سندھ کی صدارت میں خصوصی کمیٹی اجلاس میں آئندہ ہفتے کیا جائے گا،اگلے ہفتے خصوصی کمیٹی اجلاس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔ ای چالان سے متعلق 23 دسمبر کو خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات طلب کی گئی تھی۔






















