قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ملک میں ایڈز سےمتاثرہ افرادکی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہونے پرتوجہ دلاو نوٹس پیش ہوگا،پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل اور ٹرانسفر آف ریلویز کے آرڈیننس ایوان کے سامنے رکھے جائیں گے،صدر کےمشترکا اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ بل،نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل ،ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پیش کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
دی لائف انشورنس نیشنلائزیشن ترمیمی بل ، فیڈرل انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل ، دی ٹریول ایجنسیز ترمیمی بل ، دی پاکستان ٹورسٹس گائیڈز ترمیمی بل اور پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ترمیمی بل بھی پیش ہوں گے ۔ متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی،مردان میں ریلویز کی زمین کی غیرقانونی منتقلی کے بارے میں توجہ دلاو نوٹس پر بات ہو گی ۔






















