پی ایس ایل گورننگ کونسل کا ورچوئل اجلاس جمعرات کو ہوگا، پی ایس ایل کی ریٹنشن پالیسی میں تبدیلی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق گورننگ کونسل کے اجلاس میں تمام 8 فرنچائز شامل ہوں گی، فرنچائزز کے لیے کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کرنے کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔ پی ایس ایل کی ریٹنشن پالیسی میں تبدیلی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
نئی ٹیموں کو ابتدائی سیزن میں خصوصی سہولت دینے کی تجویز زیر غور آئے گی، گورننگ کونسل اجلاس میں پلیئر ڈرافٹ اور آکشن ماڈل پر بھی بات ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کروانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ ملتان سلطانز کی نیلامی کا معاملہ بھی گ ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ باقی دوفرنچائزز کی کامیاب بولی کے بعد کیا گیا ہے،ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے پی سی بی جلد اشتہار جاری کرے گا۔




















