پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بابر اعظم نمبر ون کھلاڑی ہیں اور بطور کھلاڑی ملک کا نام کا روشن کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لئے راولپنڈی میں قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ شروع ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ٹریننگ کیمپ کے دوران بابراعظم نے سعود شکیل کو ایسے نام سے پکار لیا کہ ویڈیو وائرل ہو گئی
ٹریننگ کیمپ کے دوسرے روز چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور تربیتی سیشن میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا۔
Chairman PCB Management Committee Mr Zaka Ashraf visited Pindi Cricket Stadium and met with the players participating in the training camp#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/txTn8kBXUa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 24, 2023
یہ بھی پڑھیں ۔بابر اعظم مجھے پیار سے چھوٹا ڈان کہتے ہیں، سعود شکیل
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نمبر ون پلئیر ہے اور بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ڈیوڈ لائیڈ کا بابر اعظم کو بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ
ذکاء اشرف نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے کہا کہ آپ پر فخر ہے ، ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے، شاہین آپ ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جبکہ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔