رواں سال بجلی کی اوسط پیداواری لاگت اور قیمت خرید کی تفصیلات سامنے آگئیں، سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کے مطابق بجلی کی اوسط پیداواری لاگت محض 8 روپے 13 پیسے فی یونٹ جبکہ اوسط خریداری قیمت 25 روپے32 پیسے فی یونٹ ہے۔ جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن چارجز صارفین الگ سے ادا کریں گے ۔
سی پی پی اے دستاویز کے مطابق بجلی اوسط لاگت سے تین گنا زیادہ خریداری قیمت میں 70 فیصد سے زائد کیپسٹی پیمنٹس شامل ہیں، رواں سال ڈسکوز کو ایک سو 25 ارب 82 کروڑ یونٹس بجلی بیچی جائے گی، پیداواری لاگت میں فیول کاسٹ کی مد میں 999 ارب روپے کا تخمینہ ہے، صارفین کو فیول کاسٹ 7 روپے 94 پیسے فی یونٹ پڑے گی ، جبکہ صارفین بجلی گھروں، ڈسکوز کے آپریشن میٹنینس کی مد میں 50 ارب روپے اور کیپسٹی چارجز کی مد میں 1946 ارب روپے اداکریں گے، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن چارجز صارفین سے الگ وصول کئے جائیں گے ۔



















