کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارنے اور رکشہ تھانے میں بند کرنے پر ٹریفک اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا۔
ترجمان بلوچستان پولیو کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت بجلی روڈ تھانہ پہنچے اور زرنج ڈرائیور سے ملاقات کی، ایس ایس پی ٹریفک ، ایس پی قائدآباد اور ایس پی ٹریفک نے انکوائری کی، رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی رﺅف نے ڈرائیور عبدالنبی کو تھپڑ مارے اور 1000روپے نہ دینے پر رکشے کو تھانے میں بند کرنے کی ہدایت کی ۔
ترجمان کے مطابق کمشنر کوئٹہ و چیئر مین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پابندی پر زرنج ڈرائیور کو روکا گیا، عبدالنبی زرنج ڈرائیور 4سالوں سے غیرقانونی طور پر زرنج چلا رہاتھا،عبدالنبی کو کئی مرتبہ ٹریفک پولیس نے باز پُر س کر کے چھوڑا ، زرنج ڈرائیور عبدالنبی نے رجسٹریشن ، لائسنس کی عدم موجودگی اور شناختی کارڈ موجود ہونے کے باوجود فراہم کرنے سے انکارکیا۔



















