دمبولا میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 51 رنز کی اننگز کھیل کر اہم کر دار ادا کیا جبکہ صائم ایوب نے 24 اور سلمان آغا نے 16 رنز بنائے ان کے علاوہ شاداب خان نے 18 رنز کی اننگز کھیلی ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر میزبان ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں جنتھ لیانگے 40 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ، وانندو ہراسانگا 18 ، کوشل مینڈس 14 ، چارتھ آسالانکا 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اوور ابرار احمد نے 3 ، 3 ، محمد وسیم اور شاداب خان نے 2 م 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم متوازن ہے اور تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان اور کپتان سلمان علی آغا شامل ہیں، جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف اور شاداب خان کو موقع دیا گیا ہے۔ بولنگ لائن اپ میں سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔




















