احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا۔
احتساب عدالت میں5صفحات پر مشتمل حکم نامہ جج احتساب عدالت محمد بشیر نےجاری کیا،حکمانے کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب نے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
حکمنامے میں بتایاگیا کہ طلبی پر 23 نومبر کو علی ظفر ایڈووکیٹ نیب دفتر پیش ہوئے،نیب نے بتایا کہ علی ظفرایڈووکیٹ نے متعلقہ ریکارڈ بھی نیب کو فراہم کیا،نیب نے بتایاعلی ظفر نے24مارچ2021 کے معاہدے کا ریکارڈ بھی دیا۔
نیب حکام کے مطابق خزانے کو منتقل ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش کرناہے،فراہم کردہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے ریمانڈ چاہئے،وکلاء صفائی نے ملزم کا مزید ریمانڈ دینےکی مخالفت کی،2 لیٹر پیش کئے۔
وکلاء کےمطابق رقم منتقلی اور240کنال اراضی منتقلی سے کوئی سروکار نہیں، عدالت 10 دن کے بجائے4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو27نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔